صارفین کا احتجاج،فیسبک کی گراوت

قصور
فیسبک کی دوغلی پالیسی کے باعث مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں کا احتجاج جاری،5 سٹار سے 1 سٹار اور کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار، فیسبک و فیسبک لائٹ کی مقبولیت میں زبردست گراوت

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مسلمانوں کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے کے جرم میں فیسبک انتظامیہ نے ہزاروں اکاؤنٹ ختم کئے جس پر مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں نے شدید احتجاج کیا اور گوگل پلے سٹور پر جاکر فیسبک ایپلی کیشن کو 5 سٹار کی جگہ 1 سٹار کر دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا جس سے فیسبک و فیسبک لائٹ کی ریٹننگ 4.2 سے کم ہو کر 2.5 ہو گئی
ریٹننگ کی اس گراوت سے فیسبک انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا اور فیسبک انتظامیہ نے اکثر عارضی بند ہونے والے اکاؤنٹ دوبارہ چلا دیئے تاہم لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے

Comments are closed.