کوئٹہ: وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی وفات پا گئے
سردار سرفراز چاکر ڈومکی علیل تھے اور گزشتہ دس دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،آج ان کی موت ہو گئی ہے،سرفراز چاکر ڈومکی کے نماز جنازہ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا
فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، بعد ازاں انہیں وزیر برائے بلدیات مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور بلوچستان کابینہ کا حصہ تھے
سرفراز چاکر ڈومکی کی وفات پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے