لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

باغی ٹی وی :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اورملزمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی-

پولیس نے کہا کہ سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی،ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیاہےملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی،ملزمہ کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکارہےعدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے،تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، میں گھریلو خاتون ہوں، میں شوہر کےکیسز کی پیروی کر رہی ہوں، اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں 23 جون کو عدالت نے رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

Shares: