سرگودھا (ادریس نواز سے) میں 24 گھنٹے کے اندر ایک اور خطرناک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا ۔ قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سلیم نامی ملزم پولیس حراست سے چھڑوایا گیا ۔ اور ملزم سلیم پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس ۔
تفصیلات کے مطابق :
سیٹلاٸیٹ ٹاٶن پولیس سرگودھا خونی ڈکیتی کے ملزم سلیم کو اسلحہ کی برآمدگی کےلیۓ لے جا رہی تھی ۔ کہ نواحی چک 40 شمالی باٸ پاس کے قریب مبینہ ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ ملزمان پولیس پارٹی سے زیر حراست ملزم سلیم کو چھوڑا کر فرار ہو گۓ ۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گھیرا ڈال لیا ۔ اے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں ملزمان کیخلاف فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کی فاٸرنگ کے نتیجہ میں ملزم سلیم موقع پر دم توڑ گیا ۔ جبکہ پولیس مقابلہ میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا ۔ ملزم سلیم کی نعش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گٸ ۔ جبکہ ایک روز قبل بھی قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم نزیر تلوکڑ عرف نزیرو کو اسکے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوایا تھا ۔ اور پولیس مقابلہ میں ملزم نزیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا تھا ۔

سرگودھا میں 24 گھنٹے میں ایک اور پولیس مقابلہ ۔ ایک اور خطرناک ملزم مارا گیا ۔
Shares: