سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

5 بچوں کی ماں کو علاج معالجہ کی غرض سے لایا گیا ڈیوٹی پر موجود عملہ نے حاملہ خاتون کو انجکشن لگایا، انجکشن لگتے ہی عورت کی حالت غیر ہو گئی

سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے ) بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون چل بسی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنیادی طبی مرکز بچہ کلاں میں 5 بچوں کی ماں بصرہ بی بی کو علاج معالجہ کی غرض سے لایا گیا، زچہ بچہ کے صحت کے حوالہ سے ڈیوٹی پر موجود عملہ نے حاملہ خاتون کو انجکشن لگا دیا انجکشن لگتے ہی عورت کی حالت غیر ہو گئی

جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن لایا گیا جہاں پہنچتے ہی خاتون دم توڑ گئی، ورثاء نے نعش ہسپتال کے سامنے رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی، احتجاج کی خبر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز چدھڑ اور انچارج تھانہ میلہ توقیر عباس بلوچ موقع پر پہنچ گئے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا

Leave a reply