سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )ژوب میں شہید ہونے والے میجر سید علی رضا شیرازی کو سپرد خاک کردیا گیا
بلوچستان کے علاقہ ژوب میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کو سرگودھا میں سپرد خاک کردیا گیا ، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کا نماز جنازہ شاہ پور سٹی دربار شاہ محمد شیرازی میں ادا کی گئی-
شہید کا جسد خاکی پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی ، شہید ک کی نمازہ جنازہ میں پاک افواج کے افسران ، رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پاک افواج کے چاک و چوبند دستے نے فائر کرکے سلامی بھی پیش کی جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
شہید میجر سید علی رضا شیرازی کی نماز جنازہ میں جنرل اسد چیمہ ،بریگیڈر کامران حیدر،بریگیڈر کاشف ،جنرل عادل،آر پی او سرگودہا شارق کمال اور کرنل حارث ودیگر افواج پاکستان کےاعلی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔