سرگودھ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ)انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کے ریمانڈ میں مزیدچارروز کی توسیع کے بعد 2 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے حکم دیدیا،
سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو میانوالی پولیس نے 9 مئی اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سات روزہ ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا،
پولیس کی جانب سے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر فاضل عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے پولیس کو چار روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 2 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،
امجد خان نیازی نے 21 نومبر کو وکلاءکے ذریعے انسداد دہشتگری کی عدالت میں سرنڈر کیا تھا،گزشتہ روز پیشی کے موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک جواد مظہر دھول اور ارشد علی خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔