مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: شوہر سے جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) شوہر سے...

امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ...

وفاق،سندھ کانئی نہریں نہ بنانے کا فیصلہ درست اور بروقت ہے،تابش قیوم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے...

پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

پہلگام فالس فلیگ، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج...

سرگودھا: 10محرم یوم ِعاشورہ کے موقع پرسرگودھا ریجن سے427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی

سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ)10محرم یوم ِ عاشورہ کے موقع پر سرگودھا ریجن سے 427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی۔
آر پی اوشارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو 10محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

10محرم الحرام کوسرگودھا ریجن میں کل 427جلوس نکالے جائیں گئے جن میں سرگودھا سے214خوشاب سے77،میانوالی سے 41جبکہ بھکر سے95 جلوس نکالے جائیں گے جن میں کیٹیگڑی A کے 59 جلوس شامل ہیں۔

سرگودھاریجن سے 519مجالس جن میں سرگودھا سے225 خو شاب سے97 میانوالی سے57 جبکہ بھکر سے 140مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں کیٹیگڑی A کی 22 مجالس شامل ہیں۔427جلوس اور519 مجالس کی سکیورٹی کے لیے7252پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی طرف سے بھجوائے گئے افراد بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گئے۔

سرگودھامیں یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 214 جن میں کیٹگری اے 27، کیٹگری بی 32 جبکہ کیٹگری سی 155 جلوس برآمد ہونگے
ضلع بھر میں 10 محرم الحرام 224 مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ کیٹگری اے 16 ، کیٹگری بی 05 جبکہ کیٹگری سی کی 203 مجالس منعقد ہوں گی ۔

سرگودھاشہر میں تین جلوس برآمد ہونگےجو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ایک مقام پر اکٹھے ہوں گےاور مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر لیں گے
مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا منزل پر اختتام پذیر ہو گا

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں