سرگودھا:برائلر مرغی کی قیمت میں خوفناک اضافہ کے ذمہ دار مرغی فروش دکاندار نہیں ،ندیم عطاری

سرگودھا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ )برائلر مرغی کی قیمت میں خوفناک اضافہ کے ذمہ دار مرغی فروش دکاندار نہیں ،ندیم عطاری

پولٹری ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے صدر محمد ندیم عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں برائلر مرغی فی کلو 6 سو روپے سے زائد نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے ۔ اور رمضان المبارک میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ ہیچری پر ایک دن کے چوزہ کی قیمت 60 سے 70 روپے ہونے چاہیے یہ چوزہ 174 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ جبکہ فیڈ کی قیمت بھی فی تھیلہ 2 ہزار زائد وصول کی جا رہی ہے ۔

فارم ریٹ پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بھی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ریٹیلر اور ہول سیلر کو 4 فیصد منافع ملتا ہے ۔ جس میں سے ان کے اخراجات نکال کر کچھ نہیں بچتا اور عام لوگ برائلر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار دکاندار کو سمجھتے ہیں۔

محمد ندیم عطاری نے مزید کہا کہ برائلر مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ہیچری اور فیڈ کے ریٹ فی الفور کم اور کنٹرول کیئے جائیں تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے ۔

انھوں نے کہا ملک میں مہنگائی بے حد بڑھ چکی ہے اور لوگوں کی قوّتِ خرید نہیں ہے ۔ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کو کم اور کنٹرول کرنا حکومت اور کاروباری حضرات کا فرض ہے ۔

Leave a reply