سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ کی رپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے
تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب آج منعقد ہوئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی،وارڈ نمبر 1 ،وارڈ نمبر 9 ،وارڈ نمبر 10 کی نشستیں تحریک انصاف کے ممبران کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں ،
تینوں وارڈ میں کل 13 امیدوار مدمقابل ہیں،13 میں سے 11 امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ۔جبکہ 2 کا تعلق تحریک لبیک سے ہے،۔وارڈ نمبر 1 سے دو امیدوار مدمقابل ہیں،جبکہ اسی وارڈ کے شیخ فاروق وہرہ کے حق میں کاشان اشرف دستبردار ہوگئے۔
وارڈ نمبر 9 سے کل 6 امیدوار میدان میں ہیں۔وارڈ نمبر 10 سے 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔،تینوں وارڈ میں 28 ہزار 1 سو 61 ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جن میں 13ہزار 676 خواتین 14485مرد ووٹر شامل ہیں۔
تینوں وارڈز میں 21 پولنگ سٹیشن اور 68 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔جن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 178 افراد پر مشتمل پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دی۔تمام پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا تھااس لئے سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔