سرگودھا چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف عوام کا احتجاج ۔ ۔

0
43

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاج ۔ ضلعی انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزوں میں مصروف ۔
اھل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے گاٶں میں پورے مہینے میں گیس نہیں آتی ۔ لیکن گیس کا بل ہر مہینہ اتنا زیادہ آتا ھے کہ ہم غریب ادا بھی نہیں کر سکتے ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے بہتر ھے کہ ہمارے گاٶں میں گیس کے کنیکشن ختم کر دیٸے جاٸیں اگر گیس نے پورا مہینہ آنا ہی نہیں ھے تو ۔ گیس کی بے جا بندش کی وجہ ہمارے گاٶں کی عوام کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔ لیکن ابھی تک انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ھے ۔ اھل علاقہ نے کہا کہ ہم نے آر ایم او سرگودھا کو درخواست بھی دی ۔ لیکن ابھی تک ہماری شنواٸی نہیں کی گٸی ۔ اور نہ ہی کسی نے ہمارے گاٶں کے اس مسٸلے کو حل کرنے کیلیٸے کوٸی اقدام کیا ۔
لوگوں نے کہا کہ ہمارے گاٶں میں گیس باالکل بھی نہیں آتی ۔ جسکی وجہ سے ہمارے پورے گاٶں کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔
اھلِ علاقہ نے آر ایم او سرگودھا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ھے ۔ کہ ہمارے گاٶں کا جلد از جلد وزٹ کروایا جاٸے ۔ اور ہمارے گاٶں میں گیس کے اس مسٸلے کو فوراً حل کیا جاٸے ۔ تاکہ ہمارے گاٶں کی عوام بھی خوشحال زندگی گزار سکے ۔

Leave a reply