سرگودھا (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ) کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی بہبود اقدامات، ستھرا پنجاب اور دھی رانی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی آرز، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو دیہات کے دورے کر کے ستھرا پنجاب پروگرام کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ دھی رانی پروگرام کے تحت موصول 715 درخواستوں میں سے خوشاب، میانوالی، اور بھکر میں تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ سرگودھا میں یہ عمل 30 نومبر تک مکمل ہوگا۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوامی بہبود منصوبوں کی بروقت تکمیل اور میدان میں جا کر اہداف کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام کی سہولت اور سرکاری امور میں بہتری کے لیے زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ اجلاس میں ماڈل بازار کے قیام اور سرکاری اداروں کی پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

Shares: