سرگودہا ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ س ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے ہمراہ زیر تعمیر سرگودہا اجنالہ روڈ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ای ہائی ویز منصور ارشد نے بریفیگ میں بتایا کہ 27 کلومیٹر اجنالہ روڈ کا کل تخمینہ 96 کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اب تک اس منصوبہ کے لیے 34 کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں۔ 25 کلومیٹر پر پتھر رکھ دیا گیا ہے جبکہ 15 کلومیٹر سٹرک کی سنگل لیئر مکمل ہوچکی ہے
کمشنر نے ایس ای ہائی ویز کو صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہنے اور بقایا فنڈز کے جلد اجراءکو بروقت حاصل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹرک کی تعمیر ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو نگران حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل شاہد عمران بھی ہمراہ تھے۔
بعد ازاں کمشنر محمد اجمل بھٹی نے تحصیل کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے کوالٹی کو چیک کرتے ہوئے ٹھیکےدار کو کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔
انہوں نے اے ڈی سی آر کو روزانہ دورہ کرکے مرمت کا کام چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی بھی ہمراہ تھے۔