سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)مختلف واقعات میں چار دوشیزائیں اغواءکر لی گئیں، بتایا جاتا ہے کہ 22شمال سے علی وغیرہ تین افراد نے 16سالہ مسماة(ا)،بھیر ہ سے حسن وغیرہ نے 20سالہ مسماة(س)،کوٹ فرید سے وسیم نے مسماة(ع)اور 88شمالی سے امداد اوراسکے ساتھی نے14سالہ مسماة(ک) کو اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ،
ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے نامزد اور نامعلوم افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں اور لڑکیوں کی تلاش شروع کردی ہے
سرگودہا کی دیگر کرائم نیوز
سرگودھا ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران گھلا پور کے قریب دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر طارق جاوید سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے ،97شمالی کے قریب ذیشان مشتاق، 190شمالی کے قریب عرفان محمود، نوری گیٹ کے قریب محمد طلحہ سے بھی نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین لئے جبکہ جہانوالہ بھیرہ کے ربنواز کے کریانہ سٹورکا صفایا کرتے ہوئے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش اڑا لی گئیں، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے
سرگودھا.چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار سے گلوگیر ہونیوالا ڈرائیور حوالات جا پہنچا، بتایا جاتا ہے کہ جھال چکیاں چوک کے قریب ناکہ بندی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے رئیس خان نامی شخص کا چالان کیاتو وہ سنگین نتائج کی دھمکیوں پر اتر آیا اور اہلکار سے گتھم گتھاہو گیا جس پر اسے مقامی تھانہ کی پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔
سرگودھا.دیگر کاشتکاروں کے حصے کا پانی چوری کرنیوالا زمیندار قانون کی زد میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ چک جودھ میں محمد علی نے دوسروں کی باری پر ان کے حصے کا پانی راجباہ میں کٹ لگا کر چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سرگودھا.پر تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3افراد گھائل ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ موضع لقمان میں قمر اور اسکے ساتھیوں نے معمولی تنازعہ پر چاقو اور سوٹے کے وار کر کے ندیم حسن ،155شمالی میں تلخ کلامی پر ظفر وغیرہ نے رضیہ بی بی اور موضع چوہال میں سابقہ جھگڑے پر کامران وغیرہ نے تقی شاہ کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے
سرگودھا.محکمہ فوڈ کی ٹیم نے واں میانہ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی اور مضر صحت کھویا تیار کرنیوالے ایک یونٹ کو سیل کر کے برآمد شدہ تیار اور خام مال موقع پر تلف کر دیا اور یونٹ مالک جس کا نام ظفر اقبال بتایاجاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا مزید کاروائی جاری ہے ۔
سرگودھا.محکمہ فوڈ کی ٹیم نے واں میانہ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی اور مضر صحت کھویا تیار کرنیوالے ایک یونٹ کو سیل کر کے برآمد شدہ تیار اور خام مال موقع پر تلف کر دیا اور یونٹ مالک جس کا نام ظفر اقبال بتایاجاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا مزید کاروائی جاری ہے ۔
سرگودھا. نواحی علاقے ویگووال میں جائیداد ے تنازعہ پر محمد ریاض وغیرہ درجن سے زائد افراد نے محمد ممتاز کے مکان پر قبضہ کی کوشش کے دوران دیواریں اور کمرے مسمار کر دیئے اور بھاری نقصان پہنچا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کی اطلاع پر 9نامزد اور 6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔
سرگودھا. 51شمالی میں اوباش نے 9سالہ معصوم کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ طارق علی کا بیٹا عبداللہ گھر کے باہر کھیل رہا تا کہ کہ دیہہ کا فیصل اسے ورغلا کر اپنے ہمراہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شورع رک دی۔
سرگودھا. ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں چھٹی کے روز بھی بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں اور ٹریفک پولیس نے مزید 23مقدمات درج کروا دیئے ،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزٹریفک پولیس نے لاہور روڈ پر 91جنوبی کے قریب سے ظہیر عباس،اشفاق احمد، محمد اصغروغیرہ 13افراد،شاہین پارک سے آکاش وغیرہ تین5افراد،بلاک نمبر 9سے محمد اکرم،چک محمد خان سے عامر حیات،17شمالی سے محمد آصف،سیدل پور سے زاہد اقبال،85جھال سے فخر زمان کوبغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے اور کم عمر ڈرائیونگ پر چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں بھی قبضہ میں لے کر تھانوں میں بند کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
سرگودھا. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصیر احمدنے ماتحت عملے کے ہمراہ کوٹ میانہ اور اطراف کے علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اشیائے خوردونوں مہنگے داموں فروخت کرنے پر خضر حیات ، محمد عمران اورجمال دین کو پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ 7دوکانداروں کو فی کس 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی ۔
سرگودھا. دو ورکشاب مالکان کے خلاف بچوں سے جبری مشقت کروانے پر مقدمات درج کر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ لیبر ویلفیئر کی ٹیم نے محمدی کالونی روڈ، واٹر سپلائی روڈ پر چیکنگ کے دوران دوورکشابوں سے کمسن بچے ثقلین اور احمد کو جبری مشقت سے بازیاب کروا کر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرو ا دیا۔
سرگودھا.سرگودھا ریجن میں فیسکیو ٹیموں کا اتوار کے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ک، 12بجلی چورں کو گرفتار کرکے 16لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرلیا گیا ہے جبکہ ان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کروادئے گئے ہیں ،محکمہ فیسکو کی چھاپہ مار ٹیموں نے بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھامیں 4673بجلی چوروں کو گرفتار کرکے انہیں5 کروڑ3لاکھ روپے سے زائدجرمانے کئے گئے جبکہ خوشاب میں 131بجلی چوروں کو1 کروڑ87لاکھ اور میانوالی میں 560بجلی چوروں کو5 کروڑ49لاکھ جبکہ بھکر میں492 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے انہیں 5کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں ۔ فیسکیو ذرائع کے مطابق مجموعی طورپر بجلی چوروں سے 75 فیصد رقم کی وصولی کی جاچکی ہے جبکہ موجود 12 گرفتار بجلی چوروں سے16 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصو ل کرلیاگیا ہے۔








