سرگودھا ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات فوکل پرسن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی کمشنر آفس میں اسلحہ لاٸسنس کے حوالہ سے تعینات فوکل پرسن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ۔ شہریوں کی مزکورہ فوکل پرسن کو فی الفور تبدیل کرنے کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
ڈپٹی کمشنر سرگودھا آفس میں اسلحہ لاٸسنس کے حوالے سے تعینات فوکل پرسن عوام کی سہولت کی بجاۓ ان کےلیۓ درد سر بننا شروع ہو گیا ھے ۔ جب سے مزکورہ فوکل پرسن کی تعیناتی ہوٸ ھے اس وقت سے لاٸسنسوں کا اجرا ٕ مکمل طور پر رک گیا ھے ۔ فوکل پرسن بے جا اعتراضات لگانے کے علاوہ کسی بھی اسلحہ لاٸسنس پر راۓ دینے سے اجتناب کرنے لگا ھے ۔ جسکی وجہ سے دور دراز سے آۓ ہوۓ لوگوں کو اسلحہ لاٸسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے ۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ فوکل پرسن عوام کی سہولیات کےلیۓ تعینات ہوتے ھیں ۔ نہ کہ انکی مشکلات میں اضافے کا موجب بنتے ھیں ۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ مزکورہ فوکل پرسن کو فی الفور تبدیل کر کے ایسا فوکل پرسن تعینات کیا جاۓ جو عوام کی مشکلات کا ازالہ کر سکے ۔