سرگودھا : ڈی ایچ کیو ھسپتال میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض ذلیل و خوار ۔

0
54

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )پنجاب حکومت کی طرف سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلاٸسز کے لیے عمارت اور سٹاف تو مہیا کیا گیا ہے لیکن کسی بھی قسم کی سہولیات کے لیے فنڈز مہیا نہ کیے گئے ہیں ڈائیلاٸسز یونٹ کو مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلایا جا رہا ھے ۔

تفصیلات کے مطابق :
گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں گردے انسانی جسم میں فلٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جوکہ خون سے فاسد مادوں کو بزریعہ یورن (پیشاب)خارج کرتے ہیں اگر گردے خراب یا ناکارہ ہو جائیں تو بذریعہ ڈائیلسز خون سے فاسد مادے خارج کیے جاتے ہیں ۔ سرگودھا ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی پر مشتمل افراد کے لیے ڈائیلاٸسز یونٹ تو قائم کیا گیا لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے صرف سرکاری عمارت اور سٹاف ہی مہیا کیا گیا ہے دیگر کسی بھی قسم کی سہولت نہ دی گئی ہے ڈائیلسز یونٹ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلایا جا رہا ہے ہسپتال انتظامیہ چار قسم کی ادویات بھی وعدہ کے مطابق مہیا نہ کر رہی ہے گردوں کے دیگر امراض کے لیے نیفرالوجسٹ ڈاکٹر تک موجود نہ ہے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سے ہی یونٹ کو چلایا جا رہا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ گردوں کا ڈائیلاٸسز کروانا ایک مہنگا علاج ہے جو کہ غریب کے بس میں نہ ہے ۔ ڈائیلاٸسز کے مریضوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح حکومت ہر شہری کو صحت کارڈ کے اجراء کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اسی طرح ڈائیلسز کے لیے بھی فنڈذ مہیا کرے تاکہ غریب مریض بھی علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

Leave a reply