سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شاہنوازجالپ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او سرگودھا کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے اور تفتیش میں نئی اصطلاحات کے حوالہ سے آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل نے پولیس افسران کو مقدمات کے اندراج تفتیش میں خامیوں کو دور کرنے اور تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کیا ورکشاپ میں تفتیشی پیچیدگیوں اصلاحات اور ترجیحات سے تفتیشی افسران کو آگاہ کیا
پولیس افسران کی طرف سے ان موضوعات پر سوالات بھی کئے گئے جن کےانہوں نے تفصیلی جوابات بھی دئیے
اس موقعہ پر ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی نے کہا ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی رہنمائی کرنا ہے انصاف کی فراہمی کا براہِ راست تعلق معیاری تفتیش سے منسلک ہے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے آئندہ بھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا
ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صبغت اللہ ٫ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کاشف مظفر ٫ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا نوید اور ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا نے افسران کو لیکچر دئیے