سرگودھا , باغی ٹی وی( نامہ نگارشاہ نوازجلپ کی رپورٹ) فرینڈز آف پولیس پروگرا م کے تحت آر پی او شارق کمال صدیقی کی طلبا وطالبات سے ملاقات ڈی پی او محمد فیصل کامران بھی اس موقع پر موجود تھے طلبا و طالبات کو اعزازی بیجز بھی لگائے گئے
آر پی او نے کہناتھا کہ فرینڈز آف پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے لیے ایک شاندار قدم ہے پولیس عوام سے ہی منتخب لوگ ہوتے ہیں پولیس کا کام امن و امان قائم رکھنا ہے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے
ریاست کی طرف سے جاری قوانین پر عملدرآمد بھی پولیس کی ذمہ داری ہے
آر پی اوسرگودھا نے مزیدکہا کہ ان فرائض کی ادائیگی کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے جرائم کے خاتمے اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے آپ کا کردار انتہائی اہم ہے اور پولیسنگ میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں