سرگودھا ۔ ھارن کیوں دیا ۔ کمشنر سرگودھا نے ڈراٸیور کو ایمبولینس سمیت تھانہ میں بند کروا دیا ۔

0
61

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ھارن کیوں دیا کمشنر سرگودھا نے ڈراٸیور کو ایمبولینس سمیت تھانہ میں بند کروا دیا ۔
سول سوساٸٹی تاجروں و دیگر کا کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق :
ایبٹ آباد کے ایمولینس ڈراٸیور وحید کو تین روز تک تھانہ میں بند رکھنے کا معاملہ ۔
سول سوساٸٹی ، تاجر و دیگر کا کمشنر سرگودھا کے خلاف شدید احتجاج ۔ مظاہرین نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا ۔
مظاہرین نے ایس ایچ او اسد اویس کو معطل کرنے کی شدید مزمت کی ۔
مظاہرین نے واقع کا ذمہ دار کمشنر سرگودھا کو ٹھہرایا ۔
مظاہرین نے ایس ایچ او کی معطلی کو انتقامی کارواٸ قرار دیا ۔
مظاہرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
یاد رھے کہ ھارن بجا کر کمشنر سرگودھا کی گاڑی کو ایمبولینس کے کراس کرنے پر کمشنر سرگودھا نے برا منایا تھا ۔
کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے ایمبولینس ڈراٸیور کو تین روز تک تھانہ میں بند کرواٸے رکھا ۔
معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد ایمبولینس ڈراٸیور کو رھاٸ ملی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کی ۔ تو ایس ایچ او اسد اویس کو معطل کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او معطل کر کے کمشنر سرگودھا کو کلین چٹ دے دی گٸ ۔
احتجاجی مظاہرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔ اور ایس ایچ او اسد اویس کو دوبارہ بحال کرنے کی اپیل ۔

Leave a reply