سرگودھاباغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ ) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود بھی تحصیل انتظامیہ گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ،جھال چکیاں و ماڑی میں گراں فروش متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن تحصیل سرگودھا انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی نواحی علاقہ جھال چکیاں و ماڑی میں گراں فروش متحرک ہوگئے ہیں ۔ دکانداروں نے اپنی من مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں اورشہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ، جن کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو کبھی اسسٹنٹ کمشنر کو جھال چکیاں اور ماڑی میں وزٹ کرتے دیکھا نہیں ۔ افسران اپنے دفاتر تک یا فوٹو سیشن کی حد تک کارروائیاں کرنے میں مصروف نظرآتے ہیں جبکہ دیہی علاقہ جات میں غریب عوام کو گراں فروش دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور تحصیل انتظامیہ نے تو عوامی مسائل سے منہ پھیر رکھا ہے ۔

مہنگائی نے پہلے ہی غریب کا جینا محال کر رکھاہے اور اب رمضان میں گراں فروش بھی متحرک ہوگئے ہیںاور افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحصیل سرگودھا و ملحقہ دیہی علاقہ جات میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو رمضان میں گراں فروشوں سے تو چھٹکارا مل سکے ۔

Shares: