سرگودھا ۔ انسداد کرونا اسپیشل ٹیموں کا مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کیخلاف ایکشن ۔

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا و چیٸرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبداللہ نیٸر شیخ کی ہدایت پر قاٸم انسداد کرونا اسپیشل ٹیموں نے مختلف شاہراہوں پر کارواٸ کرتے ہوۓ 42 گاڑیوں کے چالان کیۓ ۔
جبکہ ماسک اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے مسافروں کو وارننگ جاری کیں ۔
ٹیموں نے ٹرانسپورٹروں اور ڈراٸیوروں کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ وہ کرایہ ناموں ، انسداد کرونا ایس او پیز اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں ۔ ورنہ انکی گاڑیاں بند کر دی جاٸیں گی ۔
ٹیموں نے گاڑیوں میں سینیٹاٸزر اور اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات بھی جاری کیں ۔

Comments are closed.