سرگودھا : خوشاب میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ 4 افراد قتل ، 3 زخمی ۔
سرگودھا
آر پی او سرگودھا اشفاق خان کا خوشاب میں درینہ دشمنی کی بنا پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں چار افراد کے قتل پر فوری نوٹس ۔ ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت ۔
تفصیلات کے مطابق :
آج صبح آٹھ بجے کے قریب سندرال روڈ پر کیری ڈبہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقع پیش آیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی فائرنگ کی صورت میں کیری ڈبہ میں سات افراد میں سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں محمد یعقوب،نصر اقبال، طاہر اقبال، اور محمد نوید شامل جن کی نعشوں کو پوسٹ ماٹم کیلئےٹی ایچ کیو خوشاب منتقل کر دیا گیا اور زخمی محمد خان کو ٹی ایچ کیو خوشاب جبکہ دو زخمیوں عامر رضا اور محمد اسرار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کیا گیا
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھگیاں، بانسی اور ڈھاک سے جبکہ زخمی افراد جھگیاں اور گلشن ٹاون جوہرآباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
جبکہ آر پی او سرگودھا اشفاق نے نوٹس لیتے ہوٸے ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت کی ۔ اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیٸے ۔