سرگودھا:کنوگرورز ایسوسی ایشن کا اجلاس ،کنوکا نرخ 3ہزارروپے فی من کرنے کامطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے فصلوں کو سیراب کرنے کا خرچہ کٸی گنا بڑھ چکا ہے

سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ ) کنو گرورز ایسوسی ایشن کا اجلاس چوہدری حامد سلیم وڑائچ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،
اجلاس سے منیر حسین شیرازی۔ احمد نور ڈھڈی۔ میاں خالد افضل۔ عابد وڑائچ۔ راؤ عبدالغفار۔ محمد زبیر لنگڑیال۔ حاجی فیاض گورائیہ۔ راجہ خالق داد۔ ملک عبدالغفور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے فصلوں کو سیراب کرنے کا خرچہ کئی گنا بڑھ چکا ہے ہمارا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے اس دفعہ کنو کا ریٹ 3000 ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے تاکہ کسانوں کی کچھ داد رسی ہو سکے

اجلاس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ جعلی کھاد اور زرعی ادویات بنانے والے افراد اور انہیں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھر پور کارروائی کی جائے تاکہ انہیں قرار واقعہ سزا مل سکے اور جعلی کھاد اور سپرے کرنے سے جو ہماری فصلیں تباہ ہو رہیں ہیں وہ بھی بچ سکیں

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کنو گرورز ایسوسی ایشن کو ایک عدد سرکاری سطح پر دفتر بھی مہیا کیا جائے تاکہ ایسوسی ایشن اپنے روز مرہ کے کام بہتر طریقہ سے سر انجام دے سکے

کیونکہ سرگودھا کا کنو دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور حکومت کو بھی چاہئے کہ زمینداروں سے تعاون کرے تاکہ وہ دلبرداشتہ ہو کر اپنی زمینوں سے باغ نہ کٹوائیں-

Leave a reply