پنجاب کے شہر سرگودہا میں کرونا کی شدید لہر ایک محتاط اندازے کے مطابق 350 افراد اس وقت کرونا سے متاثر ہیں اور مختلف قرنطینہ سینٹرز میں داخل ہیں، جبکہ دو روز میں 3 افراد کرونا سے جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں، اور 10 افراد وینٹی لیٹر پہ ہیں ،
شہر میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری اپنی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،شادی ہالز میں تقریبات جاری ہیں ،شاپنگ سنٹرز میں رات گئے تک عوام کا رش لگا رہتا ہے ،
شہر بھر میں کوئی بھی حکومتی عہدیدار رٹ کو قائم کرتا نظر نہیں آتا شہری حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں
ڈاکٹرز نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے اور دفعہ 144 لگائی جائے تاکہ اس صورتحال سے بچا جا سکے ورنہ ہمارے پاس اتنی سہولیات میسر نہ ہیں کہ ہم لوگوں کو سنبھال سکیں