سرگودھا (ادریس نواز سے ) تھانہ صدر پولیس نے پولیس یونیفارم میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے 4 کلو گرام چرس و ناجاٸز اسلحہ کلاشنکوف برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
منشیات فروشی ایک منظم کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ھے ۔ اور اس گھناٶنے کاروبار سے منسلک افراد مختلف روپ دھار کر اس غیر قانونی سرگرمی کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے ھیں ۔ جراٸم پیشہ افراد کیسا ہی روپ اپنا لیں ۔ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔
تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ عابد حسین ولد دوست محمد قوم کلیار سکنہ سیدوآنہ مختلف روپ بدل کر منشیات فروشی کرتا ھے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت جوٸیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم عابد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور ایک کلاشنکوف معہ 15 گولیاں برآمد ہوٸیں ۔ جبکہ اسکے زیر استعمال گاڑی نمبر LEC-8226 کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔ ملزم عابد حسین پولیس یونیفارم اپنے پاس رکھ کر اپنے آپکو پولیس اہلکار ظاہر کرتا اور اسکی آڑ میں منشیات فروشی کرتا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم عابد حسین کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے ، ناجاٸز اسلحہ اور منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

سرگودھا پولیس نے پولیس یونیفارم میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔
Shares: