سرگودھا ( ادریس نواز سے ) پولیس پتنگ فروشی اور پتنگ بازی روکنے میں مکمل ناکام ۔ ڈی پی او آفس سے ملحقہ کچہری چوک میں لوگ سرعام پتنگ بازی کرنے لگے ۔ اھل علاقہ کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی ابھی تک نہ روک سکی ۔ جس کی وجہ سے لوگ کرونا کیساتھ ساتھ پتنگ بازی کی زد میں بھی آنے لگے ۔ جسکی وجہ سے آۓ دن لوگ کیمیکل ڈور کی وجہ سے زخمی ہو رھے ھیں ۔ لیکن لگتا ھے پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کیخلاف بے کس و بے بس ہو چکی ھے ۔۔۔۔ سرگودھا کچہری کے سینیٸر وکیل بھی کیمیکل ڈور کی زد میں آکر زخمی ہونے سے بال بال بچ گۓ ۔ ایڈووکیٹ سرگودھا اپنے آفس سے گھر جا رھے تھے کہ کچہری چوک پہنچتے ہی اچانک کیمیکل ڈور کی زد میں آگۓ ۔ اور زخمی ہونے سے بال بال بچ گۓ ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ھے کہ کیمیکل ڈور سرعام کچہری چوک مین روڈ پر نظر آرہی ھے ۔ لیکن سرگودھا پولیس آخر انکے خلاف کارواٸ کیوں نہیں کر رہی ۔ یہ بات لمحہ فکریہ ھے ۔ اھل علاقہ کا ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

سرگودھا پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی روکنے میں ناکام ۔
Shares: