سرگودھا، باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )سرگودھا ریجن پولیس عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
آر پی او شارق کمال صدیقی
تفصیل کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت ِعملی کے تحت کاروائی کی جائے۔اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسدادی کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے 03 ماہ کے دوران 42 خطرناک گینگ گرفتار کیے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیاتقریبا06 کروڑ روپے مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب 1866اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1097مقدمات درج کر کے 385رائفل،861پسٹل برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف 679مقدمات کا اندراج کر کے 282کلوگرام سے زائد چرس،4626لیٹر شراب برآمدکی گئی۔
انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عید کی آمد آمد ہے لہذا سیکیورٹی کے مزید انتظامات کیے جائیں۔ تمام مساجد امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے کئے گئے انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے ۔ جرائم کے انسداد کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے ۔ اپنے اپنے دفاتر اور تھانوں میں مقررہ اوقات میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔ فری اور فوری مقدمات کی اندارج کے لیے واضح احکامات موجود ہیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار مزید بہتر کریں تاکہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان سرگودھا ریجن پولیس
Shares: