سرگودھا پریس کلب صحافیوں، میڈیا ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے – مہر آصف حنیف

سرگودھا، باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )سرگودھا پریس کلب صحافیوں، میڈیا ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، کلب میں صحافتی اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ممبران کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کی نئی مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہر آصف حنیف نے کیا۔

اجلاس میں ادارہ کے ریکارڈ کی چوری، رجسٹرکارروائی میں ٹمپرنگ ، جعلسازی سے کارروائی رجسٹر میں ناموں کے اندراج اور ادارہ کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور تین دن کے اندر سابقہ ریکارڈ نئی انتظامیہ کے حوالے نہ کرنے پر سابق جنرل سیکرٹری میاں محسن رضا اور سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اقبال کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور صدر مہر آصف حنیف نے کہا کہہ سابق عہدیداران آئین کے مطابق ریکارڈ جنرل سیکرٹری کے حوالے کردیں۔ ہاؤس نےمہرآصف حنیف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

سرگودہاپریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس زیر صدارت صدرمہرآصف حنیف منعقدہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی، جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال نے ہاؤس کی کارروائی کو سرانجام دیا اور ممبرمجلس عاملہ سلیمان معظم سے عہدے کا حلف صدرپریس کلب مہر آصف حنیف نے لیا۔فنانس سیکرٹری امیر افضل اعوان نے سرگودہاپریس کلب کی ماہانہ آمدن خرچ کی تفصیلات اجلاس کے سامنے پیش کیں جن کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں الیکشن کے فوری بعد پریس کلب میں دو نئے اے سی،ڈیپ فریزر ،2 ائیرکولر، جوسرمشین اور اوون کی خریداری کے علاؤہ ایلمونیم کے 5 دروازوں کی مرمت کرائی گئی۔عید کے موقع پر ممبران کلب میں عید گفٹس کی تقسیم اور کامیاب مینگوپارٹی پر بھی صدر،جنرل سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔صحافی کالونی کے دیرینہ مسئلہ کے جلد حل اور مثبت پیش رفت کیلئے چوہدری امجد پرویز کو کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہہ سرگودھا پریس کلب کے میڈیا سنٹر کو فعال بنایا جائے گا جس کے لئے راؤ عابد مجید کی سربراہی میں رانااشرف ،تصور ملیانہ ،شیخ عثمان اور سلیمان معظم پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اجلاس میں بیڈ منٹن کورٹ کو فعال کرنے اور جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، کلب میں تقریبات اور ممبران کی ہیلتھ انشورنس کے لئے عبدالحنان چوہدری کواڈینیٹر ہوں گے، اجلاس کے اختتام پر رحلت فرما جانے والے ممبران کے عزیز اقارب کی مغفرت اور پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Leave a reply