سرگودھا:بروز سوموار پریس کلب کے باہرصحافیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے-

سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف کی سفارش پر سرگودھا کے صحافیوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر دی ہے اور سرگودھا پریس کلب میں بروز سوموار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریفک پولیس کی موبائل وین کمپیوٹرائزڈ لرنر لائسنس کا اجرا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل نے سرگودھا پریس کلب آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر صدر کلب مہر آصف حنیف ،جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال، نائب صدر عثمان شیخ، جوائنٹ سیکرٹری سلیمان معظم سمیت بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔انھوں نے مذید بتایا کہہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے ہیں اس کارکردگی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کی ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا ہے،

ڈی ایس پی ارشد گوندل نے مذید بتایا کہہ سرگودھا ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 8 سب انسپکٹر اور 16 اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کردئیے گئے ہیں اور 89 کنسٹیبل ودیگر اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ 180 نئے کنسٹیبلان کی بھرتی کی سفارش کی گئی ہے،

شہر میں مقررہ اوقات کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی عائد ہے اور اندرون شہر ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لئےٹریفک پولیس انتظامیہ کی بھرپور معاونت کررہی ہے ۔

ڈی ایس پی ارشد گوندل نے کہا شہری اپنی جان کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔

Leave a reply