سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) آر ھو گا یا پار ھو گا ۔ اب قانون کا وار ھو گا ۔  جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا ۔
قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا ۔
استعفیٰ مانگنے والے اب خود استعفےٰ دینے پر مجبور ہو گۓ ھیں ۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سرگودھا بشرٰی سکندر بھٹی نے کیا ۔
انھوں نے کہا کہ لاہور کی عوام 13 دسمبر کو ملکی دولت لوٹنے والے بے روزگار ٹولے کو اب دوبارہ لوٹنے کا موقع نہیں دیں گی ۔
عوام جانتی ھے کہ دولت بچانے کی خاطر ن لیگ کی قیادت بیرون ملک چھپ کر بیٹھی ھے ۔
ٹی وی ٹاک شوز میں ملکی دولت لوٹنے کے سوال پر ن لیگی قاٸدین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ۔
اس وجہ سے ن لیگ اور اسکا بے روزگار ٹولہ ملکی لوٹی گٸ دولت بچانے کےلیۓ شور مچا رھا ھے ۔

سرگودھا ۔ قانون کی گرفت سے کوٸ کرپٹ نہیں بچے گا ۔ ضلعی صدر خواتین ونگ بشرٰی سکندر بھٹی
Shares:







