سرگودھا:محکمہ مال میں اربوں روپےکی کرپشن کابڑاسکینڈل بے نقاب

صرف ایک سال میں جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے سے محروم کیاگیا

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)محکمہ مال میں کرپشن کابڑاسکینڈل بے نقاب،ایف بی آر کی تاریخ کے پہلے اورسب سے بڑےالیکٹرانک اورفیزیکل آڈٹ میں ہوشرباء انکشافات،صرف ایک سال میں جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے سے محروم کیاگیا

ایف بی آر ذرائع کے مطابق الیکٹرانک اورفیزیکل آڈٹ کے دوران سب رجسٹراروں کے دفاتر سے بڑی تعدادمیں جعلی چالان برآمدہوئے۔ایف بی آر نے محکمہ مال میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلے پکڑے ہیں۔پانچ اضلاع کے17 سب رجسٹراروں نے افسران،رجسڑی محرروں اور عملہ سے مل کر اربوں روپے خرد برد کئے،سرگودھا،میانوالی،خوشاب،بھکر اور منڈی بہاؤالدین پانچ اضلاع میں دیدہ دلیری سے کرپشن کاکھیل کھیلاگیا۔

ایف بی آر آڈٹ ٹیم نے سب رجسٹراروں کے اربوں روپے کے گھپلوں کے ثبوت اکٹھے کرکے مزیدقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔دوران آڈٹ یہ انکشاف بھی ہواکہ بڑے افسران کی آشیر باد سے رجسٹریوں کی مد میں قومی خزانے کومسلسل ٹیکہ لگایا جاتا رہاہے۔بوقت رجسٹری فروخت اور خرید کنندہ کے ٹیکس کی رقم قومی خزانے میں جمع نہ کرائی گئی ۔

سب رجسٹرار دفاتر میں ٹیکس کے جعلی چالان تیار کرنے کے بھی ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایف بی آر نے 17 سب رجسٹراروں کو ریکوری کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔متعلقہ ٹیکس نادہندگان کو بھی زیر دفعہ 162 نوٹس جاری کئے گئے۔

کرپشن سکینڈل میں ملوث سب رجسٹراروں،رجسٹری محرروں،وثیقہ نویسوں، وکلا،رجسٹری محرروں اور دیگر ریونیو عملہ کی ملی بھگت کے ثبوت ایف بی آرنے اکٹھے کر کے رپورٹ مرتب کر لی ہے جس کے مطابق صرف ایک سال میں ہونے والی اربوں روپے کی ٹیکس چوری منظر عام پر لائی گئی ہے۔

ٹیکس فراڈ میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کاآغازہوچکا ہے اورجلد گرفتاریاں شروع ہونے کابھی امکان ہے۔کمشنر ود ہولڈنگ بابر نواز راجہ کا کہنا ہے ملوث کالی بھیڑوں کو جرمانہ کے ساتھ 10 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار آڈٹ ٹیم کی زیر نگرانی ریکارڈ کی الیکٹرانک اور فزیکل سکروٹنی کی گئی۔

Leave a reply