سرگودھا:آرپی او اورکمشنر کا ڈپٹی کمشنرخوشاب کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کا ڈی پی او خوشاب و ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محرم الحرام میں سٹی ایریا سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ ۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی اور کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کے ہمراہ خوشاب ،جوہرآباد میں محرم الحرام پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن ، اے سی ملک اعجاز ، ایس ایچ او سٹی ، ایس ایچ او خوشاب ، انچارج سیکیورٹی و دیگر افسران اور منتظمین جلوس بھی انکے ہمراہ تھے ۔ روٹ وزٹ کے دوران آر پی او سرگودھا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جلوس روٹ پر کوئی بھی مشکوک چیز یا مشکوک شخص کے نظر آنے پر فوری طور پر اس کی اطلاع افسران کو دیں ۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران گلیوں ، بازاروں کو بیرئیر ، خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا ۔ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی ۔ اور روٹس میں آنے والے گھروں کی چھتوں پر پولیس سنائپر تعینات کیئے جائیں گے ۔ ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ اور جلوس کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی ۔

کمشنر سرگودھا کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پولیس و دیگر محکموں کے ساتھ ملکر جلوس میں شامل ہونے والے اعزاداروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بتایا کہ جلوس کی تمام نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ، جن کی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کا پورا میکنزم موجود ہے ۔ آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام سیکورٹی وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

Leave a reply