سرگودھا:آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اب عام شہری گھر بیٹھ کر ہی شکایت درج کروا رہے ہیں

سرگودھا،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ۔نامہ نگار)آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں سرگودھا ریجن سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کے انعقاد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اب عام شہری گھر بیٹھ کر ہی شکایت درج کروا رہے ہیں

شکایات کے ازالہ کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہا جائے۔انہوں نے آئندہ انچارج کمپلینٹ سیل کودرخواستوں پر کی جانے والی پیش رفت کے بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.