سرگودھا: سکول کا بہترین ماحول بچوں کی ذ ہنی نشونمااوراچھی تعلیم کے لیے بہت ضروری ہے۔آرپی او

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار،ملک شاہ نواز جالپ ) سرگودھا سکول کا خوبصورت ماحول بچوں کی ذ ہنی نشونمااورتعلیم سے لگاؤ کے لیے بہت ضروری ہے۔آرپی او شارق کمال صدیقی
تفصیل کے مطابق بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں اِن کو صاف ستھرے اور خوبصورت ماحول میں تعلیم دینا ہمارا فرض ہے جس سلسلہ میں دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول میں ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سکول کی ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ہونے والے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے پھول لگائے گئے ہیں اور سکول کی دیواروں کومختلف آرٹ کے نمونوں سے دیدہ زیب بنا یا گیا ہے۔بچوں کی صحت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کنٹین پرصحت بخش اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اعلیٰ کوالٹی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے جس کے پانی کا معیار لیبارٹری سے چیک کروایا گیا ہے۔ کمپیوٹر لیب میں جدید ترین کمپیوٹرزنصب کیے گے ہیں۔ بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے کلاس رومز کو مزید خوبصورت اورسہولیات سے آراستہ کیاجا رہا ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی نے کام کی جلدتکمیل اور معیار کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

Leave a reply