سرگودھا ۔کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے-کمشنر محمد اجمل بھٹی

سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )کمشنر سرگودہاڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور تمام نوجوانوں کو کھیلوںکی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہےے تاکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک وقوم کا نام روشن ہو ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ سپورٹس کے زیر ا ہتما م انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس ٹرائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کمشنر نے کہاکہ نوجوان نسل کیلئے سپورٹس سرگرمیوںکا مسلسل انعقاد ہونا چاہےے تاکہ انہیں نشے او ردیگر بری عادتوں سے بچاجا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا او رانہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے محکمہ سپورٹس اور تعلیمی اداروں سمیت سپورٹس تنظیموں کو ا پنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق نے بتایا کہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس کیلئے لڑکوں او رلڑکیوں کی الگ الگ ٹیمیں منتخب کرنے کیلئے ٹرائل کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں چاروں اضلاع کے کھلاڑی شریک ہیں ۔ ڈویژن سطح پر تشکیل دی جانے والی ٹیمیں 26سے 30نومبر تک لاہور میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے انٹر ڈویژن مقابلوں میں سرگودہا کی نمائندگی کریںگی۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ربن کاٹ کر ٹرائل کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں بھر پور محنت کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ میچ بھی کھیلا ۔

انہوں نے اس امید کااظہار کیاکہ سرگودہا ڈویژن کی بیڈمنٹن او رٹیبل ٹینس کی انڈر 16کی ٹیمیں صوبائی سطح پر پہلے نمبر پر رہیں گی۔تقریب میں ضلعی سپورٹس آفیسر محمد عمران سمیت کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی۔

Comments are closed.