سرگودہا: سویڈش سفیر کو ملک بدراورسفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں-عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
سرگودہا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار سے)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودہا کے زیر اہتمام مرکزی جامعہ مسجد بلاک نمبر ایک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مرکزی جامعہ مسجد بلاک نمبر ایک سے شروع ہوئی اور چوک بلاک نمبر 12 پر اختتام ہوا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد طاہر مسعود، جمیعت علمائے اسلام ضلع سرگودہا کے امیر حضرت مولانا مفتی محمد شاہد مسعود ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر قاری عبدالوحید ،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرشید ،مولانا ثنا اللہ ایوبی ،حضرت مولانا مفتی محمد جہانگیر حیدر ، انجمن تاجران شہر اور ضلع کے جنرل سیکرٹری محترم جناب نعیم کپور نے کہا کہ قران پاک درس انقلاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ رب ذوالجلال نے بذات خود لیا ہے کروڑوں حفاظ کے سینوں میں موجود ہے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا معجزہ ہے دائمی اخروی کتاب ہے زندگی کا آئین مرتب کرتا ہے جس میں تا قیامت درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی فرما دی گئی ہے جس کی حقیقت کو آج تک جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے سویڈش میں ماہ مقدس کے ایام کے موقع پر حکومتی سرپرستی میں قران پاک کی بے حرمتی انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے حکومت پاکستان فوری طور پر سویڈش سفیر کو ملک بدر کرے، سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں ،ملت اسلامیہ اس سلسلے میں اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کروائے یہود و ہنود مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ناپاک جسارتوں میں مزموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جن کے خلاف مسلمانوں کی ملی حمیت غیرت ایمانی سیسہ پلائی دیوار کے طور پر کھڑی ہے قران پاک کی عظمت ناموس حرمت رسالت ماب صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہماری کروڑوں جانیں قربان سویڈش حکمرانوں کی مسلم دشمنی عیاں ہو چکی ہے عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ سخت ایکشن لیں