لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا-
باغی ٹی وی : مرکزی پارلیمانی بورڈ کےپہلے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی،پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہونے والے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کے طویل اجلاس میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار شریک ہوئےاس کے علاوہ پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ اور ڈویژنل کو آرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔
اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لئے قائم کی گئی سب پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 105 امیدواروں کو طلب کیا گیا اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 34 مجموعی حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں کے انٹرویو کئے گئے سرگودھا ڈویژن کی قومی اسمبلی کی کل 11 نشستوں کے لیے 38 اور صوبائی اسمبلی کی کل 23 نشستوں کے لئے 67 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ …
امیدواروں کے انٹرویو نواز شریف نے خود کیے، جس میں ٹکٹ کے امیدواروں سے ان کی حلقے میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے پارلیمانی بورڈ کے سینئر ارکان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص، قربانیاں دینے والے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔
آج کے اجلاس میں 80 فیصد حلقوں کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جن کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا مرکزی پارلیمانی بورڈ پیر کے روز راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کریگا اور یہ سلسلہ 19 دسمبر تک جاری رہے گا سرگودھا ڈویژن کے ممکنہ امیدواروں کا آج ہی اعلان کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔
نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نوز شریف کے 7 دسمبر کو اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کی وجہ سے کی گئی پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گیے جبکہ 5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 6 دسمبر کو مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائے گے۔