سرگودھا :نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او

سرگودھا (نامہ نگار باغی ٹی وی ملک شاہنواز جالپ )نوجوان نسل میں قلم کا شعور اور کھیل کا فروغ بہت ضروری ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی
تفصیل کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور منشیات کی فروخت اور استعبمال معاشرے میں بہت سی برائیوں کو جنم دیتے ہیں سرگودھا پولیس ان سماج دشمن سرگرمیوں کے انسداد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی سے مل کر حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کر رہی ہے منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

والدین اپنے بچوں میں اسلحہ کی بجائے کتاب اور قلم کا شعور اُجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4192مقدمات درج کر کے 426رائفل،253کلیشن کو ف، 3174پسٹل،657 بندوقیں،46رپیٹر،03 عددہینڈگنریڈ،12کاربین،05 عدد خنجراور 67354 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف 679مقدمات کا اندراج کر کے1304کلوگرام سے زائد چرس،43410لیٹر شراب،24کلو افیون،38چالو بھٹیاں،3993 لیٹرلہن،3.5 کلوآئس اور 93 کلوہیروئن برآمدکی گئی۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ذمہ دارے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور سرگودھا ریجن پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave a reply