مزید دیکھیں

مقبول

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...

اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

معروف اداکارہ صرحا اصغر کی جانب سے زیادتی کی کوشش کے حوالہ سے درج مقدمے میں عدم دلچسپی پر نامزد ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے

شہر قائد کراچی کے تھانے میں اداکارہ نے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا، تھانہ شارع فیصل کے شعبہ تفتیش کے انچارج کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوا اور ملزم کو ہمارے حوالے کیا گیا ، اس کے بعد مدعی اور اسکے شوہر بلانے کے باوجود تھانے نہیں آئے، ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم عاصم نے اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

پولیس حکام کے مطابق خاتون جج نے مدعی مقدمہ اداکارہ صرحا کو طلب کیا تو وہ عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئیں، اداکارہ نے پولیس میں طلبی کے باوجود تھانے میں نہیں آئیں اور نہ ہی پھٹے ہوئے کپڑے یا کوئی اور ثبوت جمع کروایا،نہ ہی کوئی عینی شاہد اداکارہ نے پیش کیا، اسی پر بس نہیں بلکہ اداکارہ کی جانب سے عدالت مین کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا،

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ صرحا نے جس شخص کو زیادتی کی کوشش کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا وہ اداکارہ کا ہمسایہ ہے، عدالت کے ساتھ عدم تعاون کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو رہا کر دیا،اگر اداکارہ نے یہی روش رکھی تو مقدمہ بھی خارج ہو سکتا ہے

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

مجھے اور میرے شوہر کو مسلسل کالز کرکے تنگ کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ اداکارہ صرحا نے شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا،درج مقدمے کے مطابق صرحا اصغر نے کہا کہ وہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئیں، واپس آ رہی تھیں تو ایک آوارہ شخص میرا پیچھا کرنے لگا اور آوازیں کسنے لگا،اور میرے گھر کے دروازے تک آ گیا، اس دوران مجھے وہ ہاتھ لگاتا رہا،جس کے فوری بعد میں نے گھر کی گھنٹی بجائی،شوہر نے دروازہ کھولا تو میں اندر آئی، یہ شخص میرے شوہر کے ساتھ لڑائی کرتا رہا،پھر اندر آ گیا،مجھے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران میرے کپڑے پھٹ گئے، اہل محلہ شور سن کر آئے تو اس آوارہ شخص کو پکڑا، جس کا نام عاصم معلوم ہوا، تھانے لے کر آئی ہوں، اسکے خلاف کاروائی کی جائے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan