کیا تقریباً ساری دنیا میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ایک ساتھ ہوگا؟ عالمی ماہرین کا تجزیہ

0
62

رویتِ ہلال کی مستند عالمی ویب سائٹ ’مون سائٹنگ ڈاٹ کام‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 13 اپریل 2021 کی شام دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں رمضان المبارک کا چاند بہ آسانی دیکھا جاسکے گا یعنی تقریباً ساری دنیا میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ایک ساتھ ہوگا۔

باغی ٹی وی : اس ویب سائٹ پر ایک تفصیلی نقشے کے ذریعے رمضان المبارک 1442 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہےدنیا کے وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند صرف آنکھ سے بہ آسانی دیکھا جاسکے گا، انہیں اس نقشے میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ :عالمی ویب سائٹ ’مون سائٹنگ ڈاٹ کام‘

نقشے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان ملکوں میں پورا پاکستان شامل ہے یعنی مطلع صاف ہونے پر پاکستان کے ہر شہر، ہر قصبے، ہر دیہات، غرض ہر علاقے میں رمضان المبارک 1422 ہجری کا چاند بہت آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

اسی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ 12 اپریل 2021 کی شام جنوبی اور شمالی امریکا میں رمضان المبارک کا چاند مشکل سے دکھائی دے گا جبکہ ہوائی اور جزائر پولینیشیا میں چاند کا نظارہ بہتر ہوگا۔

نقشے کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے ’نئے چاند‘ کی پیدائش، پاکستانی معیاری وقت کے مطابق، 12 اپریل 2021 کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

تاہم اس نئے چاند کے انسانی آنکھ کےلیے قابلِ مشاہدہ ہونے میں مزید 18 گھنٹے لگ جائیں گے۔ تب تک پاکستان میں 13 اپریل شروع ہوچکی ہوگی اور آدھی رات کے بعد کا وقت ہوگا۔

لہذا 13 اپریل کی شام، پاکستان میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 36 گھنٹے ہوگی جس کے باعث رمضان کا چاند خاصا بڑا اور نمایاں ہوچکا ہوگا، جو مطلع صاف ہونے کی صورت میں بہ آسانی نظر آجائے گا۔

Leave a reply