قصور
قصور کوٹ رادھا کشن روڈ پر تھ شیخم کے مقام پر عین سڑک کے وسط میں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی پلی حادثات کا سبب
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کی تمام سڑکیں اپنی خستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی ہے
خاص طور پر قصور رائیونڈ روڈ و قصور سے کوٹ رادھا کشن روڈ مکمل برباد ہو چکا ہے جس کے باعث لوگ شدید پریشان ہیں
کوٹ رادھا کشن قصور روڈ بمقام تھ شیخم سڑک پر واقع پلی عرصہ دراز سے سڑک کے عین وسط سے ٹوٹی ہوئی ہے
جس کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر آج دن تک اس پلی کو مرمت نہیں کیا گیا اس بابت لوگوں نے کئی بار حکام کی توجہ بھی دلائی ہے مگر بے سود
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر پلی کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ آئے روز کے حادثات سے بچ سکیں