سڑک کنارے لگے درختوں کے پتے و پھول اٹھانے کی استدعا

0
79

قصور
سڑک کنارے لگے درخت لوگوں کے لئے دھوپ سے بچنے کی نعمت ہیں،مگر ان کے پتے اور پھول سڑک پہ چلتی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے لئے خطرناک بھی،انتظامیہ سے سڑکوں کی صفائی بارے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق سڑک کنارے لگے درخت گزرنے والے راہگیروں مسافروں کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں جس کا ثواب لگانے والے افراد و گورنمنٹی اداروں کو ہے تاہم ان میں سے بیشتر درختوں کے پتے و پھول گر کر سڑک پہ پھسلن پیدا کرتے ہیں جس سے خاص طور پہ موٹر سائیکل سواروں کا نقصان ہوتا ہے
جہاں ان درختوں کے لئے پانی لگانا ضروری ہے وہاں ان کے گرنے والے پتوں ،پھولوں کو سڑک سے اٹھانا بھی ضروری ہے تاکہ گزرنے والے مسافر حادثات سے محفوظ رہ سکیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ قصور سے اپیل کی ہے کہ ان درختوں کو ٹائم پہ پانی لگانے کیساتھ ان کے پتے و پھول بھی سڑک سے اٹھائے جائیں تاکہ لوگ سڑکوں پہ بغیر حادثات کے ڈر سے سفر کر سکیں

Leave a reply