اسلام آباد: عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں کو شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی۔

باغی ٹی وی : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ایز) پورٹ فولیو 2016 سے مسلسل خسارے کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کو مالی مدد فراہم کرتی ہےسرکاری اداروں کوحکومتی امداد فوری محدود کرنےپر عمل کیا جائے اور سرکار ی ملکیتی اداروں کے مالی اخراجات کو کم کیا جائے، اقتصادی کارکردگی کے لیے سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل کم کرنا ہوگا۔

عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم کے ساتھ آگے بڑھیں، اداروں کے گورننس اور مالی مسائل پر توجہ دی جائے، ایس او ایز ایکٹ سے مطابقت رکھنے والی پالیسیوں کا نفاذ ضروری ہے کارپوریٹ گورننس اور مالیاتی ڈسپلن کی پالیسیاں نافذ کی جائیں، بورڈزکا مسابقتی انتخاب اور پرفارمنس ایگریمنٹس کا قیام بھی ضروری ہے، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے ان اداروں کی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے۔

پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

اسرائیلی فوج کے چار فوجی حماس کے حملے میں مارے گئے

غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

Shares: