سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد درخواستوں کی مزید وصولی کا کام ختم کر دیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں، وزارتِ مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔
قبل،ازیں،وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہےترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدوں کی تصدیق مکمل ہوگئی ہے، مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کیلئے کارآمد ہے،دیگر عمرہ کمپنیاں ضابطے کے مطابق معاہدوں کی تصدیق مکمل کروائیں، عمرہ زائرین تصدیق شدہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں۔