سرکاری خرچ پر ایک سے زیادہ عمرہ و حج کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور باہمی ہم آہنگی کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اخراجات پر ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ ادا کرنے والے سرکاری عہدیداروں سے رقم کی وصولی کی جائے.

ذیلی کمیٹی کا اجلاس اس کے کنوینئر نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے ایک فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں مذکورہ وزارت کے اُن عہدیداروں کے نام شامل ہیں جو ایک سے زیادہ بار حج یا عمرہ پر گئے ۔اگر وزارت مذہبی امور کے کسی بھی افسر نے ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ کیا ہے تو اس سے رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ،مزید حج اور عمرہ کیلئے بلیک لسٹ نجی ٹور آپریٹرز کی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،ان نجی آپریٹرز کے اخراجات کی حد مقرر کی جائے ،تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک سے زائد بار حج اور عمر ہ کرنے والوں سے پیسے واپس لئے جائیں گے۔

Shares: