سرکاری مشینری کودوبارہ کارآمد حالت میں لایاجائے،صدر میونسپل ورکرسید ذوالفقار شاہ

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس سرکاری مشینری، سرکاری ورکشاپس اور دفاتر کی حفاظت کی ذمہ داری کا فرض انجام دے رہی ہے۔ سولڈ ویسٹ کے حوالے کردہ سرکاری مشینری کو دوبارہ کارآمد حالت میں ڈی ایم سیز کے حوالے کرکے ان سے نالہ صفائی، انکروچمنٹ کے خاتمے اور مٹی ملبہ اور تعمیراتی مٹیریل کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال زون بلدیہ شرقی کے ملازمین سے گلشن اقبال زون ورکشان میں بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل کے سلسلے میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشیر احمد سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یونین رہنما وارث گلناز، محمد اکرم، رانا اور بنارس جدون اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

Comments are closed.