مزید دیکھیں

مقبول

سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات،نئی بھرتیوں اور ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد

سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات،نئی بھرتیوں اور ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کر دی گئی

محکموں کیلئے ضمنی گرانٹس کے اجراء اور نئی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،نئی گاڑیاں اور دیگر پرتعیش اشیاء بھی نہیں خریدی جا سکیں گی،محکمہ صحت ڈاکٹرزاور دیگر عملے کی بھرتیوں سے مستثنئ قرار دیا گیا ہے

محکموں کو مالیاتی نظم و ضبط اور بچت و کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے کئے گئے، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کورونا کے چیلنج سے نمٹنا ہے۔کرونا کے سبب حکومت ترقیاتی پروگرام اور دیگر اخراجات پر نظرثانی کر رہی ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan