کرپشن اور اختیارات کا غیر قانونی استعمال، ایف آئی اے کے 3 افسران پر مقدمہ درج کر لیا گیا

ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال پر ایف آئی اے کے3 افسران پرمقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق چوہان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے تینوں افسران نے حوالہ ہنڈی کے نام پر اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ،ملزمان میں سجاد باجوہ،سرفراز رانجھا ور وسیم شامل ہیں،

ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق چوہان کے مطابق تینوں افسران لاہور زون 2 میں تعینات تھے، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے.

 

واضح رہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے اہلکاراسمگلنگ میں ملوث نکلا ، اےایس ایف نے اسمگلرزکے سہولت کارایف آئی اے اہلکارمحمد وقاص بھٹی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، وقاص بھٹی نے دبئی سے آنے والے مسافرتوحید سے باتھ روم میں موبائل فون سے بھرابیگ لیا،ایف آئی اےاہلکار مسافرتوحید کا بیگ انٹرنیشنل ایرائیول سے باہر لےجا رہا تھا، ایف آئی اے اہلکار کوروک کرتلاشی لی گئی توبیگ سے60قیمتی اسمارٹ فون برآمد ہوئے

Shares: