کرپشن کیس، سرکاری ملازم کی نوکری بحالی کیس میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

0
74
سپریم کورٹ ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم احتشام الحق کی نوکری بحالی سے متعلق نظرثانی درخواست مسترد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں، آپ تواپنا وکیل بھی بدل چکے ہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی اپیل مسترد کر چکی ہے،قانون ہے کہ جو وکیل کیس میں پیش ہووہی نظرثانی اپیل میں بھی پیش ہو،

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے میرا موکل سیشن جج کے پاس دستاویزات جمع نہیں کروا سکا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہڑتال تو وکیلوں کی ہوگی ججز کی نہیں، قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے،

واضح رہے کہ سروس ٹریبونل نے احتشام الحق کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا تھا ،احتشام الحق نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ،سپریم کورٹ پہلے بھی اس کیس میں اپیل مسترد کر چکی تھی آج پھر سپریم کورٹ نے اپیل کو مسترد کر دیا

Leave a reply