بھارتی مہاراشٹر کے شہر چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک سرکاری ملازم جس کی تنخواہ صرف 13 ہزار تھی ،کے شاندار طرزِ زندگی نے لوگوں کو حیران کن حد تک چونکا دیا۔ ہرش کمار کشرساگر، جو صرف 13,000 روپے ماہانہ کی تنخواہ پر کام کر رہا تھا، اچانک لگژری گاڑیوں کی سواری کرتے ہوئے اور ایک شاندار فلیٹ خرید کر اپنی گرل فرینڈ کو تحفے میں دے رہا تھا، جس نے اُس کے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی کی حقیقت کو بے نقاب کیا۔یہ حیران کن کہانی اس وقت سامنے آئی جب یہ معلوم ہوا کہ ہرش کمار کشرساگر اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر حکومت کو 21 کروڑ 59 لاکھ 38 ہزار روپے کا دھوکہ دیا تھا۔ ان دونوں نے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے چھترپتی سمبھاجی نگر کے محکمہ جاتی اسپورٹس کمپلیکس سے یہ رقم چوری کی تھی۔

مذکورہ ملزم نے چوری کی رقم سے نہ صرف ایک مہنگی بی ایم ڈبلیو کار اور ایک بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل خریدی، بلکہ اپنی گرل فرینڈ کے لیے ایئرپورٹ کے قریب ایک 4 بی ایچ کے فلیٹ بھی خریدا۔ اس کے علاوہ، اس نے شہر کے ایک مشہور جیولر سے ہیروں سے جڑی ہوئی عینک بھی خریدی تھی۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس اسکیم میں ایک خاتون کنٹریکٹ ورکر کے شوہر نے بھی 35 لاکھ روپے کی ایس یو وی خریدی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ہرش کمار انل کشرساگر ایس یو وی لے کر فرار ہو چکا ہے۔

دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزمان نے انڈین بینک میں اسپورٹس کمپلیکس کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ کھولا تھا جس کا مقصد سرکاری فنڈز کو ہڑپنا تھا۔ اس اکاؤنٹ میں لین دین کرنے کے لیے ڈپٹی اسپورٹس ڈائریکٹر کے دستخط شدہ چیک درکار تھے۔ تاہم، ہرش کمار کشرساگر، یشودا شیٹی، اور اس کے شوہر بی کے جیون، جو کہ اس کمپلیکس کے کنٹریکٹ ملازمین تھے، نے بینک کو فراہم کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں۔اس کے بعد، ان دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت کو فعال کیا اور اس اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر رقوم منتقل کرنا شروع کر دیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو چھ ماہ بعد اس دھوکہ دہی کا علم ہوا،

اب اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ہرش کمار کشرساگر اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ محکمہ اسپورٹس کمپلیکس کے اندر ہونے والی اس دھوکہ دہی کے پیچھے تمام ملزمان کے کردار کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان کی رہائی کے حق میں ہوں،ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل

ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد

فوجی عدالتیں ، پاکستان نے کبھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، عطا تارڑ

Shares: